شیموگہ: ۔ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس نے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیٹرول بنک کے روبروتھالی بجاکر، شنکھ بجا کر اورپیٹرو ل بنک کوآنےوالے سواروںمیں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز سے منفرد احتجاج کیا ہے۔یوتھ کانگریس نے نریندر مودی کی زیرقیادت والی بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس منفرد احتجاج کے ذریعہ نریندرمودی کو مبارکباد پیش کیا ۔کارکنوں نے الزام لگایا کہ نریندرمودی کا منشا پورا ہورہا ہے، وہ چاہتے تھے کہ ہندوستان کی عوام کنگال ہوجائے، سڑکوں پر آجائے تو ایسا ہی ہورہا ہے، اس وقت حد سے تجاوز کرچکے ایندھن کی قیمتوں نے پچھلے کئی ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔انہوں نے پوچھا کہ "کیا ہمارے وزیر اعظم انہیں اچھے دنوں کی بات کرتے تھے؟۔یوتھ کانگریس نے صدر ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر معزز وزیر اعظم نریندرمودی کو جنہوں نے کوویڈ جیسی تباہی کی حالت میں بھی پٹرول کی شرح کو100 روپئے تک بڑھانے کا کام کیا ہے۔ ان کے اس کارنامے کے عوض انہیںویرچکر یا بدمابھوشن سے نوازیں ۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر ایچ پی گریش، ضلعی صدر سکریٹری کے رنگناتھ، کارپوریٹر ایچ سی یوگیش،بی لوکیش سمیت کئی کارکنان موجودتھے۔
