یوگی کو چیلنج دیںگے بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد گورکھپور صدر سے لڑیں گے الیکشن

سلائیڈر نیشنل نیوز
لکھنو:۔اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاست تیز ہوتی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ گورکھپور صدر سے الیکشن لڑیں گے۔ واضح ہوکہ اس سے یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں آنے والے انتخابات میں چندر شیکھر اور یوگی کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔سال 2017 میں گورکھپور صدر سے بی جے پی کے رادھا موہن داس اگروال نے 60 ہزار ووٹوںکے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیٹ 1989 سے بی جے پی کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے چندر شیکھر ایس پی کے ساتھ اتحاد کرنے گئے تھے۔ لیکن بعد میں وہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہو گئے۔چندر شیکھر آزاد نے کہا تھا کہ اکھلیش یادو کو دلت ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے ایس پی اور آزاد سماج پارٹی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے اور جن کے لیے ہم نے سڑکوں پر احتجاج کیا، لاٹھیاں کھائیں، جیل گئے ان لوگوں سے اپیل کریں گے کہ نئے لوگوں کو موقع دیں۔