منگلورو:کرناٹک کے ساحلی علاقوں کی ترقی سے ملک کی ترقی ممکن ہے۔اس بات کااظہار وزیر اعظم نریندرمودی نے کیاہے۔انہوں نےآج یہاں کے کولور گولڈ فنچ سٹی میدان میں3800 کروڑ روپیوں کی لاگت والے تین اہم منصوبوں کا افتتاح اور پانچ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہاکہ پچھلے آٹھ سالوں سےبنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،جس میں کرناٹک کا اہم حصہ رہاہے۔ساگر مالا اسکیم، نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ، ریلوے لائن کی الیکٹرک سٹی کاکام جیسے اہم منصوبے یہاں انجام دئیے جارہے ہیں ۔جل جیون مشن کے تحت30 لاکھ گھروں کو راست طور پر پینے کا پانی مہیا کیا جارہاہے۔وزیر اعظم نریندرمودی نےکہاکہ آیوشمان بھارت منصوبے کے تحت30 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایاگیاہے جوجملہ4 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت سے فراہم کی جانےو الی سہولیات ہیں،اس سے لوگوں کومفت طبی سہولیات مل رہی ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ بھارت کی خودساختہ تیارکردہ ائیر کرافٹ شپ کو کوچی میں قوم کے نام کیا گیا ہے۔بھارت کی حکومت اپنی فوج کی حفاظت اور ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ فکرمندہے۔نیو منگلوروپورٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 3800 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی کام انجام دئیے جائینگے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈبل انجن حکومت کی طرف سے ریاست میں ترقیاتی کاموں سے نئی ہوا پیدا ہوئی ہے ۔ نیو منگلوروپورٹ اتھاریٹی میں3800 کروڑ روپیوں کے منصوبوں کو جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے یہاں کے ترقیاتی کاموں کو نئی جان بخشی ہے۔نئے بھارت کی تعمیرمیں کرناٹک کا رول اہم ہے۔اس موقع پر تھاورچند گہلوٹ،سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا،مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، شریپاد نائک، ریاستی صدر نوین کمار کٹیل وغیرہ موجودتھے۔
