شیموگہ ائیرپورٹ کے مسائل حل کرنا مشکل; مدھو بنگارپاکے جواب سے شروع ہوئی پریشانی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ائیرپورٹ کا آغازہونے کے بعد فی الحال شیموگہ سے بنگلورو،حیدرآباد،گوا،تروپتی کیلئے ہوائی خدمات شروع ہوچکی ہیں،لیکن یہاں اب بھی کئی مسائل ہیں۔ان مسائل کو حل کرنے کیلئے آج ریاستی وزیر مدھوبنگارپاکے سامنے پیشکش کی گئی تو انہوں نے ائیرپورٹ کا مسئلہ حل کرنامشکل کام ہے۔پہلے ہی بیدرکا ائیرپورٹ مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بندہوچکاہے،ایسے میں شیموگہ ائیرپورٹ میں نائٹ لیانڈنگ کا مسئلہ شروع سے بتایاجارہاہے،اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر فیویل ٹینک نہ ہونے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کیلئے دورکی اُڑانوں کیلئے مسئلہ درپیش ہے۔جب ان مسائل کے تعلق سے مدھو بنگارپاکے سامنے بات کی گئی تو اُنہوں نے کہاکہ یہ سب کام بہت مشکل ہے، بی جے پی نے600 کروڑ روپیوں کا ائیرپورٹ تو بنادیا،لیکن بنیادی سہولیات کے تعلق سے توجہ نہیں دی۔مدھوبنگارپاکے اس جواب سے شیموگہ ائیرپورٹ کے تعلق سے لوگوں کو پریشانی شروع ہوچکی ہے کہ کہیں یہ بھی بیدرکے ائیرپورٹ کی طرح بندنہ ہوجائے ۔