دُنیا کے معروف سائنسدانوں کی فہرست میں ڈاکٹر شیوانند نائک کا نام شامل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔دُنیا کےمعروف سائنسدانوں کی فہرست میں شیموگہ شہرکے ڈاکٹر شیوانند کا نام شامل ہواہے۔امریکہ کی اسٹانڈ فورڈ یونیورسٹی کے ذریعے سے تیارکی جانے والی ایک لاکھ سائنسدانوں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہواہے۔ڈاکٹر شیوانند بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے محقق ہیں،انہوں نے شوگرکی بیماری کے تعلق سے 150 سے زائد تحقیقی مقالے لکھے ہیں ،اس بنیاد پر ڈاکٹر شیوانند کو دنیاکے بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیاگیاہے۔اس وقت ڈاکٹر شیوانند منی پال یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں،انہیں منگلورو یونیورسٹیوں سے ڈاکٹرآف سائنس کی ڈگری حاصل ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹر شیوا نندنے ویسٹ انڈیزکی ٹریمی ڈیاڈ یونیورسٹی میں کیمسٹری میں ایچ او ڈی کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔