ساگرتعلقہ کے معروف تاجر ایس جی ٹی سید اقبال کے بیٹے اور بہو سڑک حادثے میں زخمی

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

ساگر:۔ چنگیری ہیبل گیرے کے قریب انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے بنگلور سے ساگر آنے والی ٹویوٹا فارچیونر کار سڑک حادثے کاشکارہوئی جس میں سوار افراد کو چوٹیں آئی ہیں۔کار میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور ان کا چنگیری کے ایک اسپتال میں علاج کیا گیا۔ زخمیوں میں ہوٹل گرین ایمبیسی اور ایس جی ٹی کمپنی کے مالک سید اقبال کے بیٹے سید ظہور اور سید نیازاوران کی بیوی سنائنہ شامل ہیں۔یہ واقعہ چنگیری تعلقہ کے ہیبل گیرے کی قومی شاہراہ کے قریب پیش آیا۔بارش کے دوران ڈرائیور کے بریک لگانے پر کار بے قابو ہو کر دس فٹ تک گھسیٹتے ہوئے پلٹ گئی اور پندرہ فٹ چھلانگ لگا کر اوور ہیڈ پاور لائن سے ٹکرا گئی اور سڑک پر جاگری۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس مقام پر چند روز قبل چار پانچ حادثات ہو چکے ہیں جن میں اموات ہوئی ہیں،واقعہ کے سلسلے میں چنگیری پولس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔