شیموگہ:۔پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے تعائون سے جو ووٹ مجھے ملے ہیں اُ س سے جیت ہماری ہوگی،میں تمام ووٹروں کا شکریہ اداکرتا ہو ں ۔ اس بات کا اظہار کانگریس پارٹی کے امیدوارایچ سی یوگیش نے کیا ہے۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن پُر امن طریقے سے مکمل ہوا ہے ، الیکشن کی تشہیرکیلئے جہاں بھی گیاوہاں پر لوگوں نے میرا دل سے استقبال کیا،الیکشن ہونے کے بعدبھی لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرتے ہوئے اپنا ووٹ دینے کی بات کہی ہے۔پارٹی کے لیڈران اور کارکنان دن رات میرے کام کئے ہیں،کانگریس کے انتخابی منشورنے لوگوں کا دل جیت لیاہے،ان تمام باتوں سے یہ طئے ہے کہ میری جیت یقینی ہے۔اس موقع پر کانگریس کے ضلعی ایچ ایس سندریش نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سات اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کرینگے ، ایک دو حلقوں میں مقابلہ ضرور ہے ۔ پریس کانفرنس آر پرسننا کمار، این رمیش، ایس کے مریپا، اسماعیل خان، ایل ستیا نارائن ،ایس پی دنیش،ریکھا رنگناتھ،مہک شریف،کلیم پاشاہ وغیرہ موجودتھے۔
