چکمگلور میں حج تربیتی کیمپ وٹیکہ اندوزی پروگرام

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔خدام لحجاج چکمگلور کی جانب سے امسال حج بیت اللہ شریف کو جانے والے عازمین حج کیلئے فرقانیہ شادی محل چکمگلور میں حج تربیتی کیمپ انجکشن پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ جلسے کا آغاز حافظ محمد مزمل خطیب و امام مسجد تاجران کی تلاوت کلام پاک سے اورحافظ و قاری مولانا ارشاد رضوی کی نعت شریف سے ہوا۔جسکے بعد ارکان حج وعمرہ کا طریقہ تفصیلی طور پر حافظ عبدالرئوف مظہری خطیب و امام مسجد کمبل پوش چکمگلور نے پیش کیا۔جسکے بعد آداب زیارت مدینہ حافظ خواجہ محی الدین مہتمم مدرسہ تعلیم القران چکمگلور اور مولانا ارشاد احمد رضوی نے تفصیلی طور پر بیان کیا۔بنگلور سے تشریف لائے ہوئے حج آفیسر توقیر احمد نےانجکشن اور حج کے دستاویزات کے سلسلے میں معلومات فراہم کی۔تمام عازمین حج کی ٹیکہ اندوزی عمل میں آئی۔ اس سلسلے میں محمد شاہدرضوی چیرمین ضلعی وقف بورڈ و صدر جا معہ کنزالایمان ،شیخ فریدالدین متولی مسجد مکہ آر اے سلیم متولی مسجد تاجران،محمد حنیف شکیل احمد،سلیم احمد وزڈم انگلش سکول،اشفاق احمد پٹیل،رضوان خالدجماعت اسلامی ہند،بشیر خان ،ڈاکٹر گلریزاورویلفیر چاریٹبل چکمگلور کے اراکین نے خدمات انجام دیں۔تمام عازمین حج کیلئے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔خواجہ محی الدین کی دعا پرجلسے کا اختتام ہوا۔