دہلی:۔یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز امتحان 2020 کے لیے انٹرویو کا عمل 2 اگست سے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ، جو کوویڈ 19میں اضافے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ معلومات ایک سرکاری بیان میں دی گئیں۔سول سروس امتحان انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) ، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS)کے لیے منتخب افسران کے لیے تین مراحل میں لیا جاتا ہے۔ امیدواروں کو ابتدائی امتحان ، مین امتحان اور وایوا امتحان (انٹرویو) سے گزرنا ہوتا ہے۔کمیشن نے کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے رواں سال اپریل میں اس امتحان کے انٹرویوملتوی کردیئے تھے۔یو پی ایس سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے سول سروس امتحان 2020کے لیے انٹریو کے عمل کو 2 اگست 2021 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
