کانگریس حکومت آنے پر اندرا نگر میں جشن

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ :۔ریاست میں کانگریس حکومت کے آنے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے پر سدرامیا کو فائز کئےجانے کی خوشی آج یہاں کے اندرا نگر(سولے بیل) میں سابق کارپوریٹر عبدالرحمان کی قیادت میں جشن منا یا گیا۔اس موقع پر50کلو لڈو تقسیم کئے گئے،سابق کارپوریٹر عبدالرحمان نے اس موقع پر کہاکہ ریاست میں کانگریس پارٹی کے اقتدارمیں آنے سے ریاست کی ترقی تیزی کے ساتھ ہوگی،خصوصاً سدرامیاکی قیادت میں بلاتفریق لوگوں کو خوشحالی ملے گی۔ہم سدرامیا کے وزیر اعلیٰ بننے سے خوش ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ کانگریس پارٹی ریاست میں آنےو الے پارلیمانی انتخابات میں بھی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی اور آنے والے کارپوریشن انتخابات میں بھی مسلمان متحد ہوکر کارپوریشن کو زیادہ سے زیادہ کارپوریٹرس منتخب کرینگے۔اس موقع پر وارڈکےذمہ داران اور کانگریس کارکنان موجودتھے۔