سنگھ میش کو وزارت دی جائے ؛ کانگریس کارکنوں کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: بھدراوتی حلقہ سے منتخب بی کے سنگھ میش کو وزارت دینے کا مطالبہ بھدراوتی کے کانگریس لیڈروں نے کیا ہے۔ پریس ٹرسٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر شڈاکشری نے کہا کہ بی کے سنگھ میش نے سات بار الیکشن لڑا اور چار دفعہ جیت حاصل کی ہے۔ بھدراوتی کی تاریخ میں آج تک کسی کو وزارت نہیں دی گئی ہے۔ کم از کم اس بار بی کے سنگھ میش کو وزارت کا عہدہ دیا جانا چاہئے۔جب کانگریس کے لیڈر ان انتخابی مہم کے لیے بھدراوتی آئے تھے اس وقت سنگھ میش کے تعلق سے کہا تھا کہ سنگھ میش کے جیتنےپر انہیں وزارت دی جائیگی۔ اب وہ جیت چکے ہیں۔ اسلئے انہیں وعدے کے مطابق وزارتی عہدہ دیا جائے۔ ضلع پنچایت کے سابق رکن منی شیکھر نے کہا کہ سنگھ میش نے بھدراوتی کی ترقی کیلئے سخت محنت کی ہے۔ انہیں کارخانوں کی ترقی سمیت مزید ترقی کیلئے وزارتی عہدہ دیا جائے۔ اس سلسلے میں بھدراوتی سے کانگریس قائدین کا ایک وفد ہائی کمان کے پاس جائیگا اور درخواست کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انہیں وزارت کا عہدہ ملے گا۔