مقررہ شرح سے زیادہ رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ہیلتھ آفیسرکا انتباہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کوویڈ 19 انفیکشن کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے ضمن میں متاثرین کیلئے ضروری ایچ آر سی ٹی (سی ٹی اسکین) ، سینے کا ایکسرے ، اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹوں کیلئے ضلع کے بہت سارے اداروں میںحکومت کے مقرر کردہ شرح سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک نجی ہیلتھ سنٹرس کو چاہئے کہ وہ حکومت کی طئے شد ہ قیمتوں کی فہرست کوواضح طور پرچسپاں کریں اور اس کے مطابق قیمت حاصل کرنا ہوگا۔اس بات کی آگاہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیمیلی ویلفئیر آفیسرراجیش سرگی ہلی کی جانب سےدی جارہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میںبتایا کہ کرناٹکانجی میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے رولنگ ایکٹ (10) کے مطابق علاج کی طئے شدہ قیمتوں کو عوام کے سامنے ظاہر کی جانی چاہئے۔حکومت کے موجودہ سرکیولر کے مطابق ایچ آر سی ٹی (سی ٹی اسکین) اور سینے کی ایکسرے کی قیمتوں کو سب کیلئے یکساں مقرر کی گئی ہیں۔ اسی طرح ضلع کے تمام نجی اداروں کو چاہئے کہ وہ ان قیمتوں کوواضح طور پرعوام کو دکھائیں اور ایک ہی رقم وصول کریں۔مزید بتایا کہ بہت سے معاملات میں ، ٹیسٹ لیاب میںڈاکٹر کے ریفرل سلپ کی بنیاد پر ایچ آر سی ٹی (سی ٹی اسکین) ، سینے کا ایکسرے اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہے ۔ اگر لیبارٹری ٹیسٹ ٹیلیفون کے ذریعہ کیا جاتا ہے تو اس کا الگ الگ ریکارڈ رکھنا چاہئے ،اس کیلئےعلیحدہ فائل بنائیں اوراس میںریفرل کرنے والے ڈاکٹروںکا حوالہ، وقت ، تاریخ ، مریض کی معلومات ،ٹیسٹ کس لئے کروائے جارہے ہیں ان سب کی مکمل تفصیلات انجام دینے کے طریقہ کار کو برقرار رکھیں۔ اسی طرح ریفر کردہ ڈاکٹروں کوچاہئے کہ وہ کونسے مریض کیلئے کونسے ٹیسٹ اور کونسے لیاب کو ریفرل کیا تھا اسکا مکمل ریکارڈ علیحدہ طور پر رکھنا چاہئے۔ محکمہ بہبودی صحت اور خاندان کےآفیسر راجیش سرگی ہلی نے اپنے ایک بیان کے ذریعہ اس بات کی آگاہی دی ہے کہ مذکورہ ہدایت پرعمل نہیں کرنے والے نجی طبی اداروں کے کے پی ایم ای رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔