وزیر اعظم نے دماغی امراض کےتحقیقی مرکز کاکیا افتتاح

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔وزیر اعظم نریندرمودی نے آج بنگلورومیں انڈین انسٹیٹیویٹ آف سائنس کے احاطے میں دماغی امراض (سینٹرفاربرین ریسرچ)کے تحقیقی مرکز کاافتتاح کیا،ساتھ ہی ساتھ باغچی پارتھا سارتھی ملٹی اسپشیالیٹی اسپتال کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔دماغی امراض کی تحقیق کیلئے بنایاگیایہ مرکز بھارت کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر کام کریگا۔عمر کےمطابق دماغی امراض،امراض کی وجوہات اور ا سکے حل کیلئے یہاں تحقیق کی جائیگی،اس مرکز کاسنگِ بنیاد خود وزیراعظم نریندرمودی نے رکھاتھا،اس کے علاوہ انفوسس کریس گوپال کرشنن کی طرف سے425 کروڑ روپیوں کے ڈونیشن کا استعمال کرتے ہوئے باغچی پارتھا سارتھی ملٹی اسپشیالیٹی اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھاگیا،یہ اسپتال833 بیڈکاہے،جہاں پر سائنس ،میڈیکل انجینئرنگ اورمیڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے معاملات پر تحقیق بھی کریگا۔واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندرمودی اس وقت کرناٹک کے دوروزہ دورے پرہیں اور وہ کل میسورومیں انٹرنیشنل یوگا ڈے میں شرکت کرینگے ۔ بتا یا گیا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ریاست میں27 ہزار کروڑ روپیوں کے مختلف منصوبوں کاسنگِ بنیاد اور افتتاح کرینگے۔