این ای پی کومنسوخ کیاجائے:ڈاکٹرکے جی وینکٹیش کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شک و شبہات پیدا کررہے این ای پی کو ریاستی حکومت منسوخ کرے۔اس بات کامطالبہ کوئمپویونیورسٹی کے ہسٹری ایگزمینشن بورڈکے صدراور ڈی وی ایس کالج کےشعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر کے جی وینکٹیش نے کیاہے۔انہوں نے آج کوئمپویونیورسٹی میں ہسٹری لکچررس اسوسیشن میں منعقدہ این ای پی کی کارگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ کی اپنی ہی روایت ہے،پہلے کی طرح اب تاریخ کو مثبت نہیں رکھاجارہاہے،ایسے میں این ای پی کے نئے تعلیمی نظام سے مزید پریشانیاں ہورہی ہیں،کئی تاریخ پڑھانےوالے معلمین اس نصا ب کو لیکر برہمی کا اظہار کررہے ہیں،نصاب بھی درست نہیں ہے،اس نصاب کو لیکر تدریسی خدمات انجام دینا مشکل ہور ہا ہے ۔ مثال کے طورپر تہوارکو لیکر سبق ہے،جس میں دیوالی کیسے منائی جائیگی ، اس پر کچھ لوگ یہ کہیں گے کہ دیوالی دیپ جلا کر منائی جاتی ہے تو کچھ لوگ کہیں گے کہ دیوالی میں مرغی کاٹ کر پکوان بناکر منائی جاتی ہے۔اب اس طرح سے سوال کا جواب لکھنے پر کونسے جواب کو درست مانا جا ئیگا ، کیونکہ دیوالی منانے کے الگ الگ طریقے ہیں۔این ای پی کے نصاب کو قبول کرنے کیلئے کئی لکچررس تیارنہیں ہیں ۔ کارگاہوں میں ان کی غیر حاضری ہے ، ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ این ای پی کے نظام کو ختم کیاجا ئے ۔ اس موقع پر اسوسیشن کے نائب صدر ایس سُما،ڈاکٹر رنگناتھ رائو ، جوائنٹ سکریٹری شفیع اُللہ،مزمل خان وغیرہ موجود تھے۔