اترپردیش میں 5ہزار مدرسے بند

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

لکھنو:۔اترپردیش کی یوگی حکومت نے یہاں پر قائم شدہ5 ہزار مدرسوں کوبندکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مدرسوں کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس سلسلے میں اترپردیش مائناریٹی کمیشن کے رکن سریش جین نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے کئی مدرسوں نے اترپردیش مدرسہ بورڈکےویب سائٹ پر اپنی تفصیلات جمع نہیں کیں،ساتھ ہی ساتھ مدرسوں کی تصدیق بھی نہیں کروائی۔اعظم گڑھ اور مرزا پورمیں تحقیقات کے دوران21 مدرسوں کو نقلی قرار دیاگیاہے،باوجود ا سکے حکومت سے سالانہ کروڑوں روپیوں کی امدادلی جاتی تھی۔ان تمام وجوہات کی بناء پر یوپی حکومت نے مدرسوں کو بندکرنے کا حکم دیاہے۔