قانون عمل کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں توڑنے کیلئے نہیں:ڈاکٹر عادل احمد کرنول

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔قانون عمل کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں،توڑنے کیلئے نہیں ،اگر ہم قوانین پر عمل کرتے ہیں توکسی بھی طرح کے حادثے سے بچ سکتے ہیں۔اس بات کااظہار ملناڈ لائف لائن اسپتال کے نیرولوجسٹ ڈاکٹر عادل احمد کرنول نے کیاہے۔انہوں نے یہاں کے امپیریل کالج میں پی یو سی سال اول کے طلباء کے استقبالیہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئے دن لوگ حادثات کا شکارہورہے ہیں،اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ لوگ لاپرواہی برتتے ہیں۔ حادثوں کے موقع پر خاص طورپر سرپر چوٹیں آتی ہیں،ان چوٹوں سے بچنے کیلئے ہیلمیٹ کااستعمال،سیٹ بیلٹ کا استعمال اور ٹرافک قوانین کی پاسداری ضروری ہے،جب بھی حادثے میں سر پر چوٹ لگتی ہے تو اس تعلق سے لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے بلکہ فوری طورپر ڈاکٹرس سے رجوع کرتے ہوئے مناسب علاج کروانا چاہیے،ورنہ یہ چوٹ فالج،کوما یا یادداشت کو متاثر کرنے کا کام کرسکتی ہے۔اس موقع پر امپیریل ایجوکیشن فار فائونڈیشن کے جوائنٹ سکریٹری مدثراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امپیریل کالج کا قیام ہوئے نو سال ہوچکے ہیں،ان نو سالوں میں کالج نے قوم وملت کےبچوں کو بہتر تعلیم دینے کے مقصد سے ہر طرح کی سہولت دی ہے،یہی وجہ ہے کہ کالج میں تعلیم حاصل کرنےوالے کئی طلباء میڈیکل سائنس،انجینئرنگ اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں،یاپھر اب بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ ہر بچے کو ڈاکٹر نہیں بنایاجاسکتا یاپھر ہر بچہ انجینئر نہیں بن سکتا،ڈاکٹر اور انجینئرکے علاوہ اور بھی کئی پیشے ہیں جس سے طلباء کامیاب مستقبل بناسکتے ہیں۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل کلیم اُللہ خان نے طلباء کا استقبال کرتے ہوئے کالج کے نظم ونسق سے آگاہ کیااور کالج کے قوانین سے متعارف کروایا ۔ اسٹیج پرکالج کے ڈائریکٹر محمد لیاقت موجودتھے۔جلسے کی نظامت تسمیہ کوثرنے کی،قرات طالب العلم سعید اُللہ خان نے پیش کیا،جبکہ نعت شریف عفیفہ ناز اور مہک نے پیش کی،استقبالیہ کلمات رمزیہ اصغری نے کیا ، جبکہ تمام کا شکریہ ردا فردوس نے اداکیا۔