شیموگہ:۔ شیموگہ ضلع میں دین دیال اوپاھیائے گرام جیوتی منصوبے کے نفاذ میں بے ضابطگی کا امکان ہونے کے پیش نظر قصورواروں کے خلاف جلدازجلد کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے اور اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے کا فیصلہ وزیر برائے توانائی وی سونیل کمار نےلیاہے۔ انہوں نے ہفتہ کوڈپٹی کمشنر دفتر میں دین دیال اوپادھیائے منصوبےکی عمل درآمد ی میں پیش آئی کوتاہیوں کے تعلق سے اعلیٰ حکام اور عوامی نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ نرنترا جیوتی منصوبے کے فیڈرز کوصحیح طریقے سے نصب نہیں کیا گیا ہے۔ 224 کروڑروپئے کی مالیت پر اس منصوبےپر عمل درآمد کو لیکر حکام کی طرف سے لاپرواہی واضح دکھائی دے رہی ہے۔ بجلی کے کھمبے لگانے میں مقررہ پیمائش کا استعمال نہیں ہواہے ، مناسب طور پر ارتھنگ کرنا، لیبر قوانین پرعمل نہیں کرنا جیسی کئی طرح کی کوتاہیاں شامل ہیں۔ اس پس منظر میں قصوروار افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کی تجویز دی اوراس منصوبے کی عمل درآمدی کے تعلق سے جامع تحقیقات کیلئے اے سی بی یا جنرل سکریٹری کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے حتمی فیصلہ لینے کا مشورہ دیا گیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ منصوبہ مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے ، جس میں 60 فیصد مرکز اور 40 فیصد میسکام ادا کررہی ہے۔ دیہی علاقے میں 11کے وی لائن کے تحت زرعی اور غیر زرعی پودوں کو الگ الگ کرنا، دیہی مکانات کو بجلی فراہم کرنا ہے۔ مزید منصوبے میں موجودہ 145 دیہی فیڈرز کے غیر زرعی بوجھ کو کم کرنے کیلئے 68 نئے فیڈر بنائے گئے۔ پہلے ہی 66 فیڈرس استعمال میں لائے گئے ہیں اور 39 فیڈرز کے کاموں کا بل ادا کر دیا گیاہے۔ محکمہ کے افسران نے بتایا کہ بقیہ بلوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر برائےضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا، ایم ایل اے اشوک نائک، ودھان سبھا ممبران آئینور منجوناتھ، رودرے گوڑا، سٹی میئر سنیتا انپا، ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکمار، میسکام کے ایم ڈی پرشانت کمار مشرا سمیت دیگرشامل ہیں۔
