کرناٹک میں ین آئی اے کے چھاپے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
پتور  : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کی مدد سے بدھ کو جنوبی کنڑ ضلع کے پتور اور بنٹوالا تعلقہ میں 16 مقامات پر تلاشی مہم چلائی ۔ این آئی اے حکام جولائی 2022 میں بہار میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرنے کی سازش کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ اسی کے تحت ضلع میں کچھ مکانات، دفاتر اور ایک اسپتال کا بھی معائنہ کیا گیا۔ کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے اس شبے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے کہ خلیجی ممالک سے حوالہ کے ذریعے بھیجی گئی رقم دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے حکام نے ایک ایسے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جس کے ذریعے جنوبی ہندوستان میں پی ایف آئی یونٹوں کو حوالہ کی رقم فراہم کی جا رہی تھی۔بدھ کی صبح این آئی اے افسران کی ایک ٹیم نے پتور اور اپننگڈی اسٹیشنوں کے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔این آئی اے کے افسران چار جیپوں میں پتور تعلقہ کے چکمڈنور گاؤں کے کیرمولے آئے ۔ انہوں نے کیرمولے سے تھوڑی دور گاڑی روکی اور وہاں سے کیرمولے کے علاقے میں گھوم کر مقامی لوگوں سے معلومات اکٹھی کیں۔پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ این آئی اے نے بنٹوال تعلقہ کے ناری کومبو اور گولٹاماجالو گاؤں میں دو دو جگہوں پر چھاپے مارے، منی، نتلامودنور، کولناڈو، ساجیپاناڈو اور ساجیپامودا گاؤں میں کل 9 مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران حکام نے رقم کی ڈیجیٹل   ٹرانزکشن کے لئے استعمال کئے گئے آلات ضبط کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔