چل میری لونا! 50 سال پہلے 2000 روپے میں ہوئی تھی لانچ، اب الیکٹرک اوتار میں آرہی ہے ای-لونا

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں ایک طرف نئے اسٹارٹ اپ اس سیگمنٹ میں ایک نیا انقلاب لانے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف پرانے کھلاڑیوں کو مارکیٹ میں واپسی کا بہتر موقع دکھ رہا ہے۔ آپ کو اسی اور نوے کی دہائی کا لونا یاد ہوگا، لونا ایک بار پھر نئی رفتار کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہے۔ لیکن اس کے بعد لونا الیکٹرک اوتار میں چلے گی۔ اس بات کا انکشاف کمپنی کی سی ای او سلجا فرودیہ موٹوانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے کیا ہے۔سلجا فرودیہ کی پوسٹ نے کمپنی کے پہلے آنے والے ماڈل کا نام تقریباً صاف کر دیا ہے۔ ان کی پوسٹ کے مطابق اسےای لونا” کہا جائے گا۔ یعنی کمپنی ایک بار پھر لونا نام پلیٹ پر کیش ان کرنے کے عمل میں ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوگا، اس سے پہلے بجاج آٹو نے اپنے مشہور اسکوٹر چیتک کو بھی پرانے نام پلیٹ کے ساتھ الیکٹرک اوتار میں متعارف کرایا ہے۔ اس کے علاوہ ایل ایم ایل بھی اس سال اپنے اسٹار اسکوٹر کو الیکٹرک اوتار میں متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔الیکٹرک لونا یا ای لونا کائنیٹک گرین اینڈ پاور سالوشن (جو کائنیٹک گروپ کا ایک ایسوسی ایٹ برانڈ) کی طرف سے پیش کیا جانے والا پہلا ماڈل ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے چیسس اور دیگر پرزوں کی پیداوار بھی شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر کمپنی ماہانہ 5000 یونٹس بنانے کا ہدف رکھتی ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ کائنیٹک اپنے الیکٹرک لونا کے لیے الگ اسمبلی لائن قائم کر رہا ہے۔ کمپنی مہاراشٹر کے احمد نگر میں ای لونا تیار کرے گی۔جب ہندوستان کا پہلا موپیڈ متعارف کرایا گیا تھا: کائنیٹک لونا اپنے دور میں بہت مشہور رہی ہے، اسے پہلی بار کائنیٹک انجینئرنگ نے 1972 میں متعارف کرایا تھا۔ یہ ملک کا پہلا موپیڈ تھا جس کی انجن کی گنجائش صرف 50 سی سی تھی۔ بعد میں اسے ٹی ایف آر، ڈبل پلس، ونگز، میگنم اور سپر نامی متعدد مختلف قسموں میں متعارف کرایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اسے پہلی بار لانچ کیا گیا تو اس کی قیمت صرف 2000 روپے تھی۔ اصل میں کائنیٹک لونا کو پہلی بار سنہ 1972 میں لانچ کیا گیا تھا، اس وقت اصل لونا پیاجیو سیاو موپیڈ کی لائسنس یافتہ ورژن تھی، اس کے بعد سے 2000 کی دہائی کے اوائل میں پیداوار کے اختتام تک اسے کائنیٹک نے کئی بار اپ ڈیٹ کیا۔