ورک فرم ہوم کے جال میں آکر خاتون نے گنوائے 14 لاکھ روپئے 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہبلی :(انقلاب نیوزبیورو):۔ سوشیل میڈیا میں آن لائن ورک فرم ہوم کا اشتہار پاکر ایک خاتون نے بغیر سوچے سمجھے 14.56لاکھ روپئے گنوائے ہیں ، اس خاتون نے یہاں کے سی ای ین پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایا ہے ۔ سوشیل میڈیا میں ورک فرم ہوم ، آمدنی بڑھانے کا آسان طریقے کے عنوان سے ایک اشتہار جاری ہوا تھا جسے وینیوتا نامی خاتون نے دیکھ کر اس سے پیسہ کمانے کی ٹھانی ۔ اس نے جیسے ہی سوشیل میڈیا میں دئے ہوئے تفصیلات سے رجوع کیا تو دیویا نامی ایک لڑکی نے وینوتا کو پیسے کمانے کا آسان طریقہ کے نام پر جھانسہ دینا شروع کیا۔ اسی دوران واٹس پر وینو دنامی نوجوان نے وینوتا سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دیویا کے کہنے کے مطابق کام شروع کرے اور ایک موبائل اپلیکیشن ڈائون لوڈ کر ے ، اس تجویز پر وینوتا نے اپلیکیشن ڈائون لوڈ کیا اور اسے 100 روپئے سرویس چارج دینے کے لئے کہا گیا ۔ جیسے ہی دیویا نے 100 روپئے کا ریچارج کروایا تو اسکے اکائونٹ میں میں 200 روپئے دئے گئے ، پھر اسے 3000 ہزارروپئے ڈالنے کہا گیا تو3400 روپئے دئے گئے ، 20 ہزار روپئے دینے کے لئے کہا گیا تو دیویا نے 20 ہزار روپئے دئے جس پر اسے 24 ہزار روپئے دئے گئے ، اسی طرح سے نکھیتاکی لالچ بڑھنے لگی تو اسے زیاد ہ انویسٹمنٹ کرنے کہا گیا ، نکھیتا نے 1.60لاکھ روپے اور 13.10لاکھ روپئے ادا کئے تو وہاں سے اسے ایک روپیہ بھی واپس نہیں ملے ۔ بلاآخر نکھیتا نے اپنی پریشان کو لے کر سی ای ین پولیس ہبلی پہنچ کر مقدمہ درج کروایا ہے ،پولیس چھان بین کررہی ہے ۔