کانگریس کی گیارنٹی اسکیموں سےریاست میں عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر:عبدالجبار

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔پچھلے دنوں ریاست میں عام اسمبلی انتخابات کے موقع پر کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کئے وعدوں پر پورا اُترتے ہوئے پانچوں اسکیموں کو اپنی پہلے کابینہ میٹنگ میں منظوری دی ،ریاست میں عوام خوامخواہ کی فرقہ پرستی سے تنگ آچکی تھی۔ ان خیالات کا اظہارچیرمن کرناٹک پردیش کانگریس شعبہ اقلیت و رُکنِ قانون ساز کونسل ‘کے عبدالجبار ‘ نے اُردو اخباری نمائندے کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ، سیکڑوں سالوں سے لوگ یہان  ایک دوسرے کے تین  آپسی محبت اُخوت بھائی چارگی لین دین تہواروںمیں ایک دوسرے سے مبارکباددی میل ملاپ و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زندگی بسر کرنے والے لوگ بھاچپاکے اپنے  سیاسی مقاصد اور بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوششوں سےبیزار ہوچکے تھے ،اور ملک میں بسنے والی قوموں میں مذہب کے نام دراڑین ڈالنے کو برادشت نا کرتے ہوئے انتخابات کا انتظار کر رہے  تھے،جس میں بالخصوص اقلیتی مسلم برادری نے اپنے لاکھ اختلافی مسائل کے باجود ملک کے دستور کی بالادستی و جمہوریت کی بقاء کے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اور ایک طرفہ فیصلہ لے کر فرقہ پرست طاقتوں کو جس طرح چنے چبوائے ملک کی تاریخ اس اتحاد کو یاد رکھے گی،کانگریس پارٹی پر ملک کو لوگوں کو یقین ہے کہ کانگریس پارٹی اپنے وعدوں سے کبھی نہیں مکرتی،یہی حال اگلے سال منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ہونے والاہے،ملک کی عوام اپنی انگلیوں پر مرکزی حکومت کی معیاد کی مدت کو گِن رہے ہیں ،مزید عبدالجبار نے کہا کہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی صِفت صرف کانگریس پارٹی میں ہے ،اور کانگریس کے اُصولوں کو بروئے کار لانے عملی جامعہ پہنانے اور ریاست میں ہر طبقہ کے مسائل کو سمجھتے ہوئے نظامِ حکومت سنبھالنے پر کاربند ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حج پروازوں  کی پہلی روانگی کے افتاسحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے مذہبی منافرت کی بناء پر جن جن اسکیموں کو روکا تھا اور ریاست میں مسلمانوں کو جن پریشانیوں سے گذارہ گیا اور ناانصافیاں ہوئیں اُن سب سے ہماری حکومت آشناہے اُن تما م کو مزید سہولیات سے لیس کرتے ہوئے ریاست میں پچھلی مرتبہ کانگریس حکومت میں وزیر اعلیٰ رہتے جن اسکیموں کو جاری کیا تھا اُن تمام کو مزید بہتر طریقہ سے جاری کیا جائے گا ، ریاست کی عوام کی فلاح کی خاطر جو وعدے کئے گئے تھے اُنہیں پورا کرنے کی کانگریس پارٹی پابند رہے ،عبدالجبار نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے اس بیان کی  ستائش  اور اُمید ظاہر کی  کہ اس حکومت میں کسی بھی طبقہ کے حقوق سلب نہیں ہونگے۔