اجازت نامہ کے بغیر لوگوں کو حج کیلئے لانے پر قید اور جرمانہ ہوگا: سعودی عرب

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

ریاض:۔سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اجازت نامہ کے بغیر لوگوں کو حج کے لیے لاتے ہوئے پکڑا گیا اسے چھ ماہ قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔ حج کے قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی ایک سے زیادہ مرتبہ کی گئی تو جرمانہ بھی کئی گنا بڑھتا جائے گا۔سعودی جنرل سکیورٹی نے مزید بتایا کہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر حرم مکہ لانے والے کے نقل و حمل کے ذریعہ کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔ حج قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے دوبارہ سعودی عرب آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔