کانگریس حکومت وعدوں کو پورانہیں کرتی ہے تو ستیہ گرہ کیاجائیگا:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشورکے مطابق کئے گئے پانچ وعدوں کو پورانہیں کرتی ہے تو 4 جولائی سے شروع ہونےوالے بجٹ سیشن کےبعدمسلسل ستیہ گرہ کیاجائیگا۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نے یہاں بی جے پی کارکنوں کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے انتخابات سے قبل اپنے انتخابی منشورمیں یہ کہاتھاکہ پارٹی اقتدارمیں آنے کےبعد پہلی کابینہ نشست میں ہی اپنے پانچ وعدوں کو منظوری دیگی،لیکن ریاست میں کانگریس پارٹی کو اقتدارمیں آئے دو ماہ گذرنے کے باوجود پانچ گیارنٹیوں کو نافذنہیں کیاہے،اگر4/جولائی تک کانگریس پارٹی اپنے انتخابی وعدوں کو پورانہیں کرتی ہے تو بجٹ سیشن کے دوران میں خودہی ودھان سودھاکے آگے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے ستیہ گرہ کرونگا۔چاول بھاگیہ،گرہ لکشمی،گرہ جیوتی،شکتی اور ودھیا ندھی منصوبے کوپارٹی بغیر کسی شرط کےجاری کرے،لوگوں کو پریشان کرنا چھوڑیں،اپنی ناکامی سدرامیا چھپاتے ہوئے ناکامی کابوجھ مرکزی حکومت ڈال رہے ہیں جو یہ ناقابل قبول ہے۔