شیموگہ:۔مختلف مقدموں میں ملوث روڑی شیٹر سیفوپر آج شام پولیس نے فائرنگ کی ہے،جس کی وجہ سے سیفوشدید طورپر زخمی ہواہے۔روڑی شیٹر سیف اُللہ خان عرف سیفو کے پیرپر یہ گولی چلائی گئی ہے۔زخمی سیفوکو تعلقہ کے آئینورکے قریب دوڈا دانامندی کے جنگل کے قریب گولی چلائی گئی۔شیموگہ کے تنگانگر پولیس تھانے میں سیفوکے خلاف 17 معاملات درج ہیں،اس کے علاوہ دوڈاپیٹے اورکوٹے پولیس تھانے کے حدودمیں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔بتایاگیاہے کہ سیفوکو آج شام پولیس گرفتار کرنے پہنچی تھی،اس دوران سیفونے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی،جسے روکنے کیلئے پولیس نے سیفوکے پیرپر گولی چلائی ہے۔گانجے کی خریدو فروخت ، رابری ، ڈکیتی جیسے معاملات میں سیفو پولیس کی لیسٹ میں شامل ہواہے۔جئے نگر پولیس تھانے کے انسپکٹر نوین کی قیادت میں جب اسے گرفتارکرنے پولیس پہنچی تو سیفونے سچن اور ناگراج پر حملہ کیا ،جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو چوٹیں آئی ہیں ۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیف اُللہ پر گولی چلائی ۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو شہرکے نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیاہے،جبکہ سیفوکی جان کو کسی بھی طرح کا خطرہ نہیں بتایاگیاہے۔ایس پی متھون کمارنے بتایاکہ سیفو ایک خطرناک ملزم ہے،جسے پکڑنے کیلئے پولیس اہلکارآئینورکے قریب جنگلاتی علاقے پہنچے تھے۔
