تریکرے:۔ماحولیات کیلئے نقصان کا سبب بننے والے پلاسٹک کے استعمال کوختم کرنا دنیا کیلئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہےاور اس مسئلے کو میونسپل ملازمین کافی حدتک حل کرنے کیلئے کارآمدہوسکتے ہیں اور انہیں اس کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے ۔ اس بات کااظہاراینورامنٹل انجینئرطاہرہ تسنیم نے کیاہے۔تریکرے شہرکے امبیڈکربھون میں منعقدہ پلاسٹک فری مہم‘ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ میونسپل ملازمین اپنے کام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر عوام کے رابطے میں رہتے ہیں، کچرا اٹھانے کے دوران لوگوں کو آگاہ کیا جا سکتا ہےکہ پلاسٹک کا استعمال نہ کریں اور اس کے خطرات سے آگاہ کریں۔ اس موقع پرماحولیاتی تحفظ کےکارکنان موجود ہیں۔
