ٹیپو ۔ ساورکر کے نام پر ہمارا الیکشن نہیں : بی یس یڈی یورپا کی وضاحت 

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:بنگلورو: بی جے پی کے سرکردہ رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈویورپا نے کہا کہ میں ٹیپو سلطان اور ساورکر کو بنیاد بنا کر الیکشن لڑنانہیں چاہوں گا نہ ہی اس بات سے میں متفق ہو ں ۔ انہوںنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نلین کمار کٹیل  کے  بیان سے متفق نہیں ہوں نہ ہی بی جے پی کو اس کی ضرورت ہے ۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی۔ کانگریس بھی بی جے پی کو شکست دینے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ مجھے اکثریت ملنے کے بارے میں یقین ہے کیونکہ مودی اور امیت شاہ کا ہمیں بھر پور ساتھ مل رہاہے ، یہاں کے ترقیاتی کاموں کو بتاکر ہم ووٹ مانگیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بی جے پی کس طرز پر کام کریگی  تو انہوںنے کہا کہ سخت محنت کا منتر بی جے پی کے لیے کام کریگا اور ریاست میں بی جے پی حکومت نے جو اچھے پروگرام کیے ہیںاسے بنیاد بنایا جائیگااس کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائیگا۔