بنگلورو:۔رمضان کے دوران فجرکی اذان کیلئے لائوڈ اسپیکر کے استعمال کو منظوری دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر اور اپوزیشن کے نائب لیڈر یو ٹی قادرنے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون کو یادداشت پیش کی ہے۔اپنی یادداشت پیش کرنے کے بعد یو ٹی قادرنے بتایاکہ وزیر اعلیٰ نے ان اس گذارش کو سنجیدگی سے سُناہے اور جلدہی رمضان کے دوران فجرکی اذان کیلئےمنظوری دینے کے پورے امکانات ہیں۔انہوں نے کہاکہ خصوصی موقعوں پر ،خصوصی مذہبی پروگراموں اور کھیلوں کے دوران رات کو اور صبح کی اولین ساعتوں تک لائوڈ اسپیکر کا استعمال کرنے کی منظوری دےرہی ہے،ایسے میں رمضان کے دوران بھی صبح5 بجے سے30.5 بجے تک5 منٹ تک اذان دینے کیلئے منظوری دی جائے۔
