شیموگہ:۔کویمپویونیورسٹی میں آج37واں یوم تاسیس منعقدکیاگیاتھا،اس دوران جب گورنراور چانسلر یونیورسٹی کا تاسیسی کاخطاب کررہے تھے تو اس دوران این ایس یو آئی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف نعرے بازی کی۔این ایس یو آئی کےکارکنوں نے الزام لگایاہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ویربھدرپابدعنوانیو ں کا شکارہیں اور ان کی بدعنوانیوں کی وجہ سے کویمپو یونیورسٹی داغدارہوچکی ہے،اس وجہ سے انہیں طرف کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔احتجاجیوں کے خلاف پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے تحویل میں لیا ، جبکہ گورنرنے احتجاجیوں کو بتایاکہ وہ اس سلسلے میں جو اعتراضات ہیں اُس پر غورکرینگے۔
