2023 میں دبئی اڑنے والی گاڑی لانچ کرے گا

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نمایاں
دبئی:۔دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاو اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023ء میں دبئی میں اڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اڑ سکے گی، بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہو گی۔رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24 میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔