دہلی؛۔بھارت نے سوموار کو چین سے منسلک 54موبائل ایپس پر سیکورٹی اور پرائیویسی کے مسائل پر پابندی لگا دی ہے۔ذرائع کے مطابق 54 چینی ایپس جن پر مبینہ طور پر پابندی عائد کی گئی ہے،نے منظوری حاصل کرکے صارفین سے حساس معلومات اکٹھی کیں۔یہ ایپس صارفین سے جمع کی گئی معلومات کا غلط استعمال کر رہی تھیں اور اسے دشمن ملک میں واقع سرورز کو بھیج رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق ممنوعہ ایپس مبینہ طور پر ملک کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔ انہیں ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔ذرائع نے بتایاہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ان 54 ایپس پر پابندی لگانے کی عبوری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی۔پابندی کی زد میں آنے والی ایپس میں بیوٹی کیمرہ: سویٹ سیلفی ایچ ڈی، بیوٹی کیمرہ: سیلفی کیمرہ، رائز آف کنگڈمز: لوسٹ کروسیڈ، ویوا ویڈیو ایڈیٹر، ٹینسنٹ ایکس ریور جیسی مقبول ایپس بھی شامل ہیں۔اس سال بھارتی حکومت نے چین سے متعلق موبائل ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔سال 2020 میں بھی کئی بڑی چینی ایپس پر پابندی لگا دی گئی۔ جون 2020 میں، حکومت نے ٹک ٹاک اور یو سی براؤزر جیسی 59 چینی ایپس پر پابندی لگا دی۔جون 2020 میں ہندوستانی حکومت نے لداخ میں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان کشیدگی کے بعد چینی ایپ پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔اس کے بعد ان ممنوعہ ایپس کے جعلی ورڑن کے طور پر لانچ ہونے والی ایپ پر بھی اگست 2020 میں پابندی لگا دی گئی۔ اسی سال ستمبر میں حکومت نے مشہور گیمنگ ایپ PUBG سمیت 118 دیگر چینی ایپس پر بھی پابندی لگا دی تھی۔
