سابق ریاستی وزیر کیمانے رتناکر سورنا ٹی وی کے خلاف ہوئے گرم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سابق ریاستی وزیر کیمانے رتناکرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سورنا ٹی وی کے اینکرکے خلاف گرم ہوئے اور انہوں نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت معاملہ درج کرنے کی دھمکی دی ہے۔دراصل ٹی وی چینل نے سابق ریاستی وزیر کو منگلورو دھماکے کا ملزم شارق کے ساتھ رابطہ ہونے کی بات کہی ہے۔سابق ریاستی وزیر کیمانے نے کہاکہ ٹی وی چینل میں من مانی کی جارہی ہے،شارق کے ساتھ تعلقات ہونے کی بات بے بنیاد ہے،ٹی وی چینل کو چاہیے تھاکہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کرتا،لیکن چینل کے اینکر اجیت ہنومکانوارنے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں،اگر چینل کو پیسے چاہیے تو وہ لوگوں کے پاس بھیگ مانگے،کسی کو بدنام نہ کریں،اگر چینل کے پاس دم ہے تو مجھے مباحثے کیلئے مدعوکرے۔ٹی وی چینل میں موجود یہ صحافی بی جے پی کے نظریات کا حامل ہے۔موہن بھاگوت،ہیگڈے وارکے تعلق سے ہی انہوں نے مطالعہ کیا ہے،جبکہ میں سماج واد سے لیکر دوسرے مضامین کو بھی بخوبی مطالعہ کرچکاہوں۔انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینل کے ان بے بنیاد باتوں پر ہتک عزت معاملہ عائدکیاجائیگا،ٹی وی چینل کو یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ اڈوانی،مرلی منوہر جوشی کی بیٹیاں بھی مسلمانوں سے شادیاں کی ہوئی ہیں تو کیایہ مسلمانوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کے برابرنہیں ہے؟۔