گروہالکشمی منصوبے کیلئے فوٹو شوٹ پر خرچ ہوئے 50 لاکھ روپئے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اسکول کے بچوں کیلئے معیاری شوز اور ساکس خریدنے کیلئے پیسے نہ ہونے کا سبب دیکر ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم نے چندہ لینے کی بات کہی تھی، کئی اسکولوں میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے کُرسیاں اور بینچ تک نہیں ہیں ، ایسے میں کرناٹک کی حکومت نے گروہالکشمی منصوبے کی تشہیرکی فوٹو شوٹنگ کیلئے50 لاکھ روپئے خرچ کئے ہیں۔ گروہا لکشمی کی تفصیلات دینے کیلئے ڈیجٹیل میڈیا اور میڈیا میں تشہیر کیلئے50 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ،جملہ ایک کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی گئی ہے اورمحکمہ اطفال اور خواتین کی بہبودی کی وزارت یہ رقم خرچ کررہی ہے،جس میں فوٹو گرافرس کا خرچ،اسٹوڈیو کا خرچ، فوٹو ایڈیٹنگ ، ویڈیو ایڈیٹنگ ،فیس بک،انسٹا گرام پر ان اشتہارات کو جاری کرنا اس رقم میں شامل کیاگیاہے۔دی فائل کی رپورٹ کے مطابق اس فوٹو شوٹ میں وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر شامل ہیں۔ جہاں ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی کی پبلیسٹی اور ٹور س کے اخراجات میں خرچ کئے جارہے سرکاری خزانے پر تنقید ہورہی ہے،تووہیں کرناٹک حکومت بھی تشہیری مہم کیلئے بے تحاشہ رقم خرچ کررہی ہے۔