ہنسوڑو دھماکہ : متاثرین کیلئے 5 لاکھ معاوضہ جاری کیاجائے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: چند ماہ قبل ہنسوڑو دھماکے کے معاملے میں نقصان کی زد میںآنے والے گھروں کیلئے فوری طور پر 5 لاکھ امداد جاری کرنے کا مطالبہ نواکرناٹکانرمان ویدیکےکی جانب سے کیا گیا ہے۔ویدیکے نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے ریاستی صدر گو رمیش گوڑا نے کہا کہ ہنسوڑو دھماکہ کے معاملے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً 850 متاثرین نے معاوضے کیلئے عرضیاں داخل کی ہیں۔ لیکن حکومت ان درخواستوں پر غور نہیں کر رہی ہے۔دھماکے سے نقصان کی زد میںآنے والے گھر آج بارش کے اضافے کی وجہ سے مکمل طور پر منہدم ہوچکے ہیںاور سینکڑوں گھر گرنے کی کدارپر ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ ضلع انتظامیہ یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ فوری طور پر منہدم ہونے والے مکانوں کیلئے کم ازکم 5 لاکھ روپیوں کی امداد جاری کرنے اور اس کے علاوہ مکانوں کی دیواریں وغیرہ کو نقصان پہنچنے والے مکانات کیلئے بھی امداد جاری کرنےکی مانگ کی گئی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے زور دیا کہ اب تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں ہوئی ہیں۔فوری تحقیقات کرتے ہوئے خطاکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا دبائو ڈالاگیا۔پریس کانفرنس میں سنتوش ، نیانا ، کمار ، شاہد اور بھاسکر سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔