یوپی میں مسلمان چوہابھی نہیں مارسکتا; چوہے کو مارنے کے الزام میں نوجوا گرفتار

سلائیڈر نیشنل نیوز
لکھنو:۔چوہامارنے کے الزام میں پولیس نے مسلم نوجوان کو گرفتارکیاہے۔یہ واقعہ یوپی کے لکھنومیں پیش آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے 24 سالہ زین العابدین کوچوہے پر موٹر بائک سے کچلنے کے الزام میں اتوارکی شام کو گرفتا ر کیا تھا،اسے بعدمیں پیر کی شام کو رہا کردیا گیا ہے ۔ حالانکہ پولیس کے اعلیٰ اہلکاروں نے اس معاملے کی محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔شدید تنقیدکے بعد پولیس اہلکاروں نے چوہے کو مارنے کے الزام کے تعلق سے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے بتایاکہ زین العابدین کو ایک جھگڑے کے سلسلے میں گرفتارکیاگیاہے۔ایک ماہ قبل زین العابدین نے ایک چوہے کو اپنی موٹر بائک سے کچل دیاتھا،کسی نے یہ ویڈیو بناکر سوشیل میڈیامیں شیئرکی تھی،اسی معاملے کو بنیادبناکر اتوارکی شام کو پولیس نے زین العابدین کو گرفتارکیاتھا۔یوپی پولیس کے سینٹرل نوئیڈا پولیس کے ڈی سی پی انیل کماریادونے اس معاملے میں تحقیقات کرنے کاحکم دیاہے۔