شیموگہ:۔سال2017 میں ایک شخص کے قتل کےالزام میں گرفتارہونےوالے تین ملزمان کویہاں کے سیشن کورٹ نے عمر قیدکی سزاسنائی ہے۔ کارتک نامی شخص ریوتی نامی لڑکی کے ساتھ سال2017 میں شاد ی کی تھی ، شادی سے قبل ریوتی وجئے نامی شخص کے عشق میں مبتلاتھی،شادی کے بعد جب کارتک کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو اس نے وجئے کوبلا کراپنے دوستوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا،اس درمیان جب ریوتی بیچ بچائو کیلئے آئی تو اس پر بھی پتھر سے وارکیاگیاتھا۔اس واردات میں وجئے موقع پر ہی ہلاک ہوا تھا،جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیاتھا،اس سلسلے میں شیموگہ رورل پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ، جس کے بعد عدالت میں شواہد پیش کئے گئے۔سرکاری وکیل شانتاراج نے عدالت میں کارتک اوراس کے دوستوں کے خلاف بحث کی، اس معاملے میں عدالت نے ثبوتوں کی بنیادپر کارتک ، بھرت اور سندیپ نامی ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمرقیدکی سزاسنائی ہےاور ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ عائدکیاہے۔
