سب انسپکٹر عمران نے پنکچر مافیا کا کیا پردہ فاش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: یہاں کے  اشوک نگر ٹریفک اسٹیشن کے پی ایس آئی محمد علی عمران نے شہر میں پنکچر مافیا کاپردہ فاش کیا ہے ۔ سواریوں کی مسلسل پنکچر ہونے کی وارداتوں کا جائزہ لینے کے لئےسڑک پر گئے تھے،  انہوںنے  سڑک پر بکھری ہوئی 400 گرام کیلیں اکٹھی کیں ۔ انہوںنے بتایا ہے کہ سڑک پر کیلیں ڈال کر گاڑیوں کے پہیوں کو پنکچر کرنے کا نیٹ ورک شہر میں سرگرم ہے۔  پی ایس آئی محمد علی عمران، ہنور، ایچ بی آر لے آئوٹ، نانجپا سرکل اور آس پاس کی سڑکوں پر کیلیںجمع کی ۔انہوںنے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ یہ کام مقامی پنکچر شاپس کے لوگوں کا ہوسکتاہے یا پھر کوئی جان بوجھ کر سواریوں کے پنکچر درست کرواتاہے۔اس سلسلے میں  سڑک کے قریب پنکچر مرمت کرنے والی کچھ دکانوں کے کارکنوں کو خبردار کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جب سڑکوں کا معائنہ کیا تو اس وقت میری ٹووہیلر کا پہیہ تین بار پنکچر ہوا۔ جب بھی پنکچر ٹھیک کیا گیا، ایک کیل ملی۔  ہوسکتاہے کہ یہ کام پنکچر کی دکانوں کا یہ فعل ہےتا کہ ان کے پاس گاہک آئیں؟ یا یہ کوئی ایسا کام ہے جو ٹریفک کے نظام کے لیے تکلیف دہ ہو۔