پی سی وی ویکسین لگائیں اور بچوں کو نمونیا سے بچائیں:ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ بھارتی حکومت کے اہم منصوبے میں شامل بچوںکیلئے بنائی گئی نیموکوکل کنجوگیٹ (پی سی وی) کو تمام اہل بچوںکو لگواتے ہوئے اس ویکسین پروگرام کو کامیاب بنایا جانا چاہئے۔اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے کیا ہے۔ انہوں نے آج تنگانگرکی سرکاری اسپتال میںبچوں کو نیوموکاکل کنجوگیٹ ویکسین (پی سی وی)دینے کے متعلق منعقدہ ایک بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو نمونیا جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام بچوں کو پی سی وی ویکسین لگاناچاہئے۔اس موقع پر ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی نے بات کرتے ہوئےکہا کہ پی سی وی کی خوراک موجودہ موقع کیلئے ایک اعزاز ثابت ہوا ہے۔ یہ ویکسین جو بچوں کو سانس کی بیماری سے بچاتی ہے، نجی طور پر یہ خوارک مہنگی ہےلیکن اب اسے حکومت ہند کی طرف سےتین خوراکیں مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئےکہ تینوں خوراکیں بروقت اپنے بچوں کو لگوائیں اوراس موقع سے استفادہ حاصل کریں ۔ ڈبلیو ایچ او کےاڈوائزرڈاکٹر ستیش چندرا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کی عالمی ویکسین میں یہ 12ویں ویکسین ہے۔ یہ بیماریوں کا ایک گروپ ہے جو بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جسے (نیوموکاکل) کہتے ہیں۔ یہ ویکسین 5 سال سے کم عمر بچوں کو دی جاتی ہے۔ یہ ویکسین تقریباً 20 سال سے نجی طور پر دستیاب ہے اور اس کی قیمت تقریباً 4 سے 6 ہزار روپئےہے۔ لیکن حکومت ہند نے اب اس ویکسین کو یونیورسل ویکسین میں شامل کیا ہے، جس سے بچے کو ڈیڑھ ماہ، ساڑھے تین ماہ اور نو ماہ تک (بوسٹر ڈوز) ​​تین خوراکیں  مفت دی جائینگی ۔اس موقع پر تنگانگر ہیلتھ سنٹر میں آج بچوں کوپی سی وی ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرراجیش سرگی ہلی، ڈسٹرکٹ سرویئر، ڈاکٹر او ملپا، تعلقہ افسر، ڈاکٹر چندر شیکھر، ڈاکٹر بھیمپا، سینئرہیلتھ انسپکٹر ایم اے اختر، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر پرتیما اور دیگر عملہ موجود تھا۔