شیموگہ:۔ معروف صحافی اورجے ڈی ایس لیڈر شیموگہ زبیر پاشاہ(شی جوپاشاہ) جے ڈی ایس چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے جارہے ہیں۔کے پی سی سی دفترمیں جمعرات کو منعقدہ تقریب میں شی جو پاشاہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائینگے۔اس سلسلے میں پاشاہ نے بتایاکہ جے ڈی ایس کا بی جے پی سے قربت ہمیں منظورنہیں ہے،اس وجہ سے میں جے ڈی ایس چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے جارہاہوں۔
