چنگیری:۔چنگیری تعلقہ کے قصبہ تیاونگی سرکاری اردو ہائرپرایمری اسکول میں بڑے ادب و احتشام کے ساتھ گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش منایا گیا ۔اس موقع پر میر مدرس فیض الرحمن نے ان عظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے ساتھ ملک کی آزادی میں اپنی قربانیاں پیش کرتے ہوئے دیش واسیوں کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلانے کے تعلق سےیاد کرتے ہوئے ان کے کارناموں کو طلباء کے سامنے پیش کیا۔اس موقع پرمعلمہ محسنہ بانو،شبینہ بانو اور کنڑا معلمہء وجئے لکشمی کے علاوہ اسکول طلباء شریک رہے۔
