بنگلورو:۔محقیق ندھن اولیکر کی جانب سے حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کی تاریخِ پیدائش کے تعلق سے ہونے والی تحقیق کے بعد گوگل اور ویکیپڈیانے اپنے حلقے میں تبدیلی کرلی ہے،لیکن حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔حالانکہ حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کی جائے پیدائش دیونہلی میں نصب کردہ تختی پر سنہ پیدائش 1751 ہے لیکن اُس پر تاریخ درج نہیں ہے،جبکہ ریاست کے نصابی وتاریخی کتابوں میں حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒکی تاریخ پیدائش20 نومبر1750 ہے،اب تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ یکم ڈسمبر1751 میں پیدا ہوئے تھے۔حالانکہ محقیق ندھن اولیکرنے محکمہ آثار قدیمہ اور ریاستی ومرکزی حکومتوں کو اپنی تحقیق کے تعلق سے مطلع کردیاہے اوراس تحقیق سے منسلک دستاویزات بھی تعلقہ محکموں کو سونپاہے۔دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس تعلق سے کب تک اقدامات اٹھاتی ہے۔
