نہ اومنی ویان آئی تھی نہ ہی کسی کی موت ہوئی ہے:ایس پی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ؛۔شہرکے راگی گڈے میں میلادالنبی کے جلوس کے دوران اومنی کارمیں آکر پتھرائوکئے جانے کی بات سراسر غلط ہے،اس طرح کی کہانیاں نہ بنانے کیلئے ایس پی متھون کمارنے اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ٹی وی چینل نے یہ بتایاہے کہ راگی گڈے کے ایک مندرکے قریب دو اومنی کار آکر رُکے ہوئے تھے،اس میں سے کچھ لوگ اترکر پتھرائو کرنے لگے۔درحقیقت یہ بات سچائی سے دورہے،ایساکوئی واقعہ ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں نہیں ملاہے۔اومنی ویان نیامتی سے جڑی ہوئی ہے،جس میں جلوس دیکھنے کیلئے کچھ لوگ آئے ہوئے تھے۔اس دوران ایس پی متھون کمارنے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس فرقہ وارانہ تشددمیں کسی کی بھی موت واقعہ نہیں ہوئی ہے،آج صبح سے ہی اس تعلق سے افواہیں گرم ہیں،لوگ افواہوں پر توجہ نہ دیں،بلکہ حقیقت کو جان کر بات کریں۔