داونگیرے:۔ شہر کی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم "تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن” کی جانب سے بذریعہ ضلع ڈپٹی کمشنر صدر ہند کو ایک یاداشت پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ فلسطین میں بے قصور شہریوں پر ہورہے ظلم اور عام شہریوں اور اہستالوں پر ہورہے حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری جنگ بندی کے لئے ہمارے ملک بھارت کی حکومت کو چاہئے کہ اپنا اثر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کی کوشش کرے تاکہ معصوم و بے قصور فلسطینی عوام اسرائیلی جاریحت سے بچ سکیں ملک کی تاریخ رہی ہے کہ بے قصورفلسطینیوں کے حقوق کی لڑائی میں ہمارا ملک ہمیشہ فلسطینی عوام کےساتھ رہا ہے اور فلسطینی عوام کو اپنا تعاؤن پیش کرتا آیا ہے گاندھی پنڈت نہرو اندرا گاندھی اٹل بہاری واچپائی سے لے کر موجودہ وزیراعظم تک نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری جنگ بندی کے ساتھ فلسطینی عوام کو راحت دلانے ملک کی مرکزی حکومت کو چاہئے کہ اپنا کردار نبھائے اس موقع صدر تنظیم المسملین فنڈ اسوسیشن دادو سیٹھ۔ بانی دارالعلوم رضائے مصطفیٰ مولانا حنیف رضا قادری۔خطیب وامام جامع مسجد داونگیرہ مولانا شاہد رضا کے علاوہ تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کے اراکین وغیرہ شریک رہے۔
