بنگلورو(انقلاب نیوزبیورو):۔ ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے صلاح دی کہ ریاست میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے پہلے ریاست بھر کے اہم تعلیمی اداروں کو اعتماد میں لیاجائے۔ یہاں اپنے سرکاری دفتر کرشنا میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بسواراج بومئی نے سے صلاح دیا اور کہا کہ ملک بھر میں قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے والی پہلی ریاست کرناٹک ہوگی اس لئے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کواعتماد میں لے کر تجرباتی طور پر پروگرام مرتب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے سلسلہ میں رہنما خطوط جاری کئے جاچکے ہیں اسلئے کرناٹک اسٹیٹ ایجوکیشن کمیشن پارلیمان کے نفاذ کیلئے تیاری کرے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں نجی اداروں کاتعاون حاصل کیاجائے اور ریاست کے گراس اینرولمنٹ تناسب کو جو فی الوقت 32فیصد ہے 50فیصد تک بڑھانے کاحدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے تحت بی ایڈ،ڈیایڈ کے تعلیمی نصاب کو مزید مؤثر طریقہ سے جاری کیا جائے۔ اجلاس میں ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن محکمہ مالیات کے اڈیشنل چیف سکریٹری پرساد، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اڈیشنل چیف سکریٹری کمار نائک، وزیر اعلیٰ کے جنرل سکریٹری منجوناتھ پرساد ودیگر افسران حاضر رہے۔
