میسورو:۔ریاست کی کانگریس حکومت کسی بھی وقت زوال پذیر ہوسکتی ہے،اُس وقت دوبارہ انتخابات ہی اشارہ ہوگا۔اس بات کا اظہار سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ کے ایس ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے میسورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رام نگر کے رکن اسمبلی اقبال حُسین نے سدرامیا کی مخالفت کی ہے اور ڈی کے شیوکمارکو وزیر اعلیٰ بنانے کی پیشکش کی ہے ۔ سدرامیا باربار کہہ رہے ہیں کہ وہیں اگلے پانچ سالوں تک وزیر اعلیٰ رہینگے،لیکن ایسے آثاربالکل بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ ذات کی بنیادپر کی گئی مردم شماری کو لیکر لنگایت اور وکلیگا سماج کے لوگ شدید مخالفت کررہے ہیں،اس وجہ سے فی الوقت یہ رپورٹ جاری نہیں کی جائیگی ۔ سدرامیا مذہب کی بنیادپر دلت،پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،ان کی اس ناانصافی پر جلدہی لوگ ان پر لعنت بھیجیں گے ۔ ذات پر مبنی رپورٹ کو لیکر سدرامیااور ڈی کے شیوکمارکے درمیان اختلافات ہورہے ہیں،جبکہ اس رپورٹ پر سکریٹری کے دستخط ہی نہیں ہیں،اگر واقعی میں اس رپورٹ پر دستخط نہ ہوئے ہوں تو وہ رپورٹ کسی کے لائق نہیں،اسے کوڑادان میں ہی پھینکنا پڑیگا۔
