سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت کو کووڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کورونا مریضوں کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ یعنی کوڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کو کہا ہے۔ پیر سے اس سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا عمل پیچیدہ ہے۔ اس کو آسان بنایا جانا چاہئے ، تاکہ کوویڈ مریض کی موت کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ کو اس کی موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ ان لوگوں کے لیے کیا راستے ہوں گے جن کے لئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پہلے ہوچکا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سخت لہجے میں کہا اخلاقیات ، انسانیت سب ختم ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دوائیوں کی بلیک مارکیٹنگ بھی کی ہے۔ ہمیں عام آدمی کی حالت زار پر غور کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے تین دن میں معاوضہ پالیسی سے متعلق ایک مفصل اور واضح ہدایات کا مسودہ داخل کرنے کو کہا ہے۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کوویڈ کی وجہ سے مرنے والوں کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر موت کی وجہ کا کورونا انفیکشن ذکر کیا جائے۔