کے ای اے تقررات کا ملزم مہاراشٹرمیں گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا ایگزمنیشن اتھاریٹی( کے ای اے) تقررات کا ملزم آر ڈی پاٹل کو مہاراشٹرمیں گرفتارکئے جانے کی تصدیق گلبرگہ پولیس نے کی ہے۔اس سلسلے میں گلبرگہ پولیس کے ذرائعوں نے بتایاکہ مہاراشٹرکے شولاپورضلع سےملزم کو گلبرگہ لایاجارہاہے،حال ہی میں آرڈی پاٹل میں کے ای اے کے امتحان کے دوران امتحان دینےوالے اُمیدواروں کو بلو ٹوتھ  کے ذریعے سے نقل کروارہا تھا ، یہ پہلے سے ہی مشتبہ شخص مانا جارہا تھا ۔ جب پولیس کو پاٹل کے امتحانی مرکز کے قریب ہونے کی بات معلوم ہوئی تو اسے گرفتارکرنے کیلئے امتحانی مرکزکے قریب ایک گھرپر چھاپہ مارا ،اس دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔اسے پکڑنے کیلئے کرناٹکا پولیس نے جال بچھایا اور شولاپورمیں اس کے گرفتارکیا۔ملزم آر ڈی پاٹل نے پیشگی ضمانت کیلئے کرناٹکا ہائی کورٹ میں بھی عرضی دائرکی تھی،لیکن اس ضمانت کی عرضی پر شنوائی ملتوی کی گئی تھی۔آر ڈی پاٹل کو لیکر ریاست میں بڑےپیمانے پر بی جے پی کانگریس کو نشانہ بنا رہی تھی اور یہ الزام عائدکررہی تھی کہ اس ملزم کاتعلق پرینک کھرگے کے ساتھ ہے اس لئے اسے بچانے کیلئے حکومت کوشش کررہی ہے۔