کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسیشن دھارواڑ کے زیر اہتمام قو می یومِ تعلیمی تقریب کا انعقاد

اسٹیٹ نیوز
ہبلی:۔ مولانا آزادقوم وملت کیلئے فکر مند تھے پھر پیدا نہ ہو سکے ایسے آزاد اکبر قاضی ملک کے ممتاز مجاہد آزادی،جدید عالم‌ دین اور وطن عزیز بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یومِ پیدائش و قومی یومِ تعلیمی پروگرام کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسیشن ضلعی شاخ دھارواڑ کی جانب سےہبلی شہر کے آر ین ثٹی ہال میں منعقد‌ ہوا ۔نولگند کے رکن اسمبلی ین ہچ کونرڈی نے ضلعی سطح کے اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد صفحہ اول کے مجاہد آزادیِ اعلیٰ درجے کے مقریر ، بصیرت نگار‌‌ صحافی اور ہندو مسلم اتحاد کے جذبہ سے سرشار تھے۔ آل انڈیا پرائمری ٹیچرس فیڈریشن کے کارگزار صدر نےبسوراج گوریکار نے بتایا کہ مولانا آزاد قوم و ملّت کے فکر مند تھے اور سب سے پہلے قومی تعلیم کا نظریہ 1947میں پیش کیاتھا۔ کسپاٹا کے ریاستی صدر ناگیش نے کہا کے ملک  مولانا آزاد کے تعلیمی خدمات کو کبھی نہیں بھولا سکتا۔ پورے ملک بھر میں مولانا آزاد کی یاد میں یوم تعلیم کو بڑے پیمانے پر معنی خیز انداز میں منانے کا اہتمام ہونا چاہیے۔ صوبائی کسپاٹا کے‌ جنرل سکریٹری چندرشیکھرنگلی نے اپنے جوشیلی تقریر میں کہا کے مولانا آزاد کی یوم ولادت سبھوں کو منانا چا ہیے۔ مولانا آزادکو بیک وقت اردو، فارسی، عربی، ہندی، انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ضلع تعلیمی آفسر اکبر علی قاضی نے کہا کے مولانا آزاد نے البلاغ و الہلال جریدہ نکال کر قوم و ملّت کو جگایا ۔ جدوجہد کے ذریعے ہندوستان میں جدید تعلیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کی اپنے صلاحیتوں کی بنیاد پر اپنا نمایاں مقام حاصل کیا- انہیں ملک کا سب بڑا اعجاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں بہترین تعلیمی خدمات دینے والے دھارواڑ ضلع سطح پر 30 سے زائد اساتذہ کو” مولانا آزاد وہ فاطمہ شیخ” اوارڈ سے نوازا گیا۔ضلعی کراٹا تنظیم کی جانب سے  جناب خورشید احمد کلیگار نے بڑی  محنت و لگن  سے مولانا آزاد کے تصانیف، رسالے، جریدے، اقوال ،انکے تصاویر کے‌ پیسوں کے سکوں کو بخوبی سے جمع کر تے  ہوئے شاندار نمائش کا اہتمام کیا جو قابل دید رہا۔پروگرام میں مولاناکی زندگی پرمشتمل ایک  میاگزین کا بھی افتتاح کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ڈی پی ائی ایس ایس کلڈی مٹھ،  ڈی ۔ وای۔پی۔سی ہوڈیدمنی ۔ مختلف تعلقہ کے بی ای او ، بی ار سی، ضلع کے اردو ، ای۔سی۔او کھنڈو نایک ، ضلع کے تمام سی آر پی،  بنٹڑ سنگھ کے صدر سگی سدھاکر شٹی، ضلع کسپاٹا کے صدر  چلکی و اراکین، نوکر سنگھ کے عہدہ داران۔ ہبلی شہر کسپاٹا کے صدرایم ایچ جنگلی ۔نوکرسنگھ کے صدر پرہلاد گیجی، کراٹا کے خازن سید ہارون، میوا کے سلیم ہنچنمنی، ہاویری کے ریاض احمد کندگول، محمد فاروق اکی‌، ہدایت اللہ رٹی ہلی، ہری ہر کے مشتاق احمد قاضی، منظور احمد گھوڑے سوار، شولا پور سر، ریڈ یم ہاویری، رفعت اللہ شاہ مکاندار اقبال مکاندار، دھارواڑ کے کراٹا تنظیم کے عہدیداران ، ضلع بھر اردو مدارس کے اساتذہ وغیرہ حاضر تھے- نظامت کی کاروائی کندگول کی معلمہ فرہت جلگیری‌نے انجام دیا، تمام کا استقبال ضلع و صوبائی کراٹا کے صدر معین الدین شرہٹی نے تمام کا استقبال ادا کیا ضلع سکریٹری بشیر احمد بلاری نے شکریہ ادا۔