نیومنڈلی سرکاری اردواسکول میں تعلیمی وسائل کے میلے کاشاندار انعقاد

Uncategorized
شیموگہ:۔شہرکی نیومنڈلی سرکاری اردوہائرپرائمر ی اسکول میں کھیلو سیکھو(نلی کلی) طلباء کیلئے ایک روزہ تعلیمی وسائل میلےکاکامیاب انعقادکیاگیا تھا،جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تعلیمی نمونوں کو بہترین اندازمیں پیش کیا۔اس میلے کا افتتاح بی ای او ناگراج پی نے کیا،جبکہ مہمان خصوصی کے طورپر بسواراجپاڈی ڈی پی آئی ڈائٹ ، بی آرسی کوآرڈینیٹرشیوپاسنگنانوار،اے ڈی داداپیر،تعلقہ کراٹاکے صدرسید پرویز،ای سی او مستفیض الحسن،دیگر ای سی اوز،بی آر پیز،سی آرپی محبوب علی،مختاراحمد،فاروقیہ شادی محل کے مالک زبیرصاحب موجودتھے۔پہلی اور دوسری جماعت کے صحت اور ماحول میں موجود مختلف تعلیمی وسائل جیسے پودے کے حصے،پانی کے ذرائع ،انسانی اعضاء ، برسات سے ہونےوالے فائدے،موسم،پھیپڑے جیسے45 مختلف تعلیمی وسائل کو بچوں نے نمونوں کےطورپر پیش کرتے ہوئے اس کے تعلق سے افسران کے سامنے تفصیلات فراہم کی۔جس پر افسران نے بچوں کی اس کارگردگی سے متاثرہوئے اور کھیلو سیکھو (نلی کلی)کی معلمہ رخسانہ بیگم کی کوشش کو خوب سراہااورکہاکہ اس طرح کے تعلیمی وسائل سے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکیا جاسکتا ہے ۔جلسے کی صدارت ایس ڈی ایم سی صدر ریاض احمد نے انجام دی۔اس موقع پر ایس ڈی ایم سی کے نائب صدر ایوب خان دیگراراکین،بچوں کے والدین موجود تھے ۔ اس میلے کی کامیابی کیلئے میر معلمہ یاسمین خاتون ،معلمہ رضیہ سلطانہ،مبشرہ ،کنڑامعلم نصراُللہ، آنگن واڑی معلمہ سعدیہ اور دیگر معلمین نےبھرپور تعائون کیا۔