بنگلورو:۔میں اب بھی جے ڈی ایس کاریاستی صدر ہوں،یہ بات اورہے کہ آنےوالے دنوں میں دیوے گوڈاجے ڈی ایس کے قومی صدررہینگے یانہیں اس بات کا خلاصہ سی ایم ابراہیم نے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں اب بھی جے ڈی ایس کا ریاستی صدرہوں،جلدہی جے ڈی ایس کی کارگزار کمیٹی کی نشست منعقدہونے جارہی ہے،اس میں دیوے گوڈا کو جے ڈی ایس کا صدررکھناہے یانہیں اس پر غور کیا جا ئیگا ۔ دیوے گوڈااپنے بیٹے کی چاہ میں غلط فیصلے لے رہے ہیں ،میں اب بھی اُن سے گذارش کرونگاکہ وہ اپنے فیصلوں کو واپس لیں۔ایچ ڈی کمارسوامی کو ریاستی صدر بنانا دیوےگوڈاکی پہلی غلطی ہے،مجھے سسپنڈکرتے ہوئے نوٹس نہیں دی گئی ہے،میں اُن کے گھر کانوکرنہیں ہوں،ان کا یہ پاگل پن نامناسب ہے ،میں قانونی لڑائی لڑنے کیلئے بھی تیارہوں۔
