دہلی حکومت:850 کروڑ روپے کے گھوٹالہ سی بی آئی کے حوالے

نیشنل نیوز
دہلی : دہلی حکومت نے دوارکا ایکسپریس وے پروجیکٹ میں 850 کروڑ روپے کے مبینہ اراضی گھپلے کا معاملہ سی بی آئی کو بھیج دیا ہے۔اس معاملے میں چیف سکریٹری نریش کمار پر اپنے بیٹے کرن چوہان سے وابستہ کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے زمین کی قیمت میں 22 گنا اضافہ کرنے کا الزام تھا۔ 2015 میں اسی کمپنی کی جانب سے سرکل ریٹ کے 7 فیصد پر زمین کے حصول سے متعلق ایک کیس منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ای ڈی کو بھیجا گیا تھا۔حال ہی میں دہلی کے وزیر آتشی نے اس معاملے کی فائل وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھیجی تھی۔ اس کے بعد سی ایم کیجریوال نے معاملے کو جانچ کے لیے سی بی آئی اور ای ڈی کو بھیج دیا ہے۔